بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

datetime 21  مئی‬‮  2026 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت سے متعلق امید افزا بیانات کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی معیار کے برینٹ خام تیل کی قیمت میں پانچ فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی، جس کے بعد یہ تقریباً 105ڈالر فی بیرل تک آ گئی، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی واضح کمی سامنے آئی۔امریکی صدر نے بدھ کوصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں اور انہیں امید ہے کہ جلد کسی معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے۔ اس بیان کے بعد سرمایہ کاروں میں وقتی اطمینان پیدا ہوا، جس کے باعث عالمی تیل مارکیٹ پر دبا میں کمی دیکھی گئی۔دوسری جانب آبنائے ہرمز میں ممکنہ رکاوٹیں، مشرق وسطی کی صورتحال اور ایران سے متعلق غیر یقینی حالات اب بھی عالمی توانائی منڈی کے لیے اہم خطرات تصور کیے جا رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق آبنائے ہرمز سے بعض بحری جہازوں کی محدود نقل و حرکت نے بھی مارکیٹ کو وقتی ریلیف فراہم کیا ہے۔عالمی مالیاتی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہوئے یا خطے میں دوبارہ فوجی کشیدگی بڑھی تو تیل کی قیمتیں دوبارہ 120سے 200ڈالر فی بیرل کی سطح تک جا سکتی ہیں۔واضح رہے کہ ایران سے متعلق کشیدگی اور خطے کی صورتحال کے باعث رواں برس عالمی تیل منڈی مسلسل اتار چڑھا کا شکار رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…