بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

ضلعی انتظامیہ نے اشیا ئے ضروریہ کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا،دالوں کی قیمتوں میں10سے30روپے کمی

datetime 21  مئی‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)ضلعی انتظامیہ لاہور نے اشیا ئے ضروریہ کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا، ریٹ لسٹ میں دالوں کی قیمتوں میں10سے30روپے کمی کی گئی ہے،

ریٹ لسٹ میںدودھ ،گوشت ،چاول اور روٹی کی قیمتیں کم رکھی گئی ہیں تاہم اوپن مارکیٹوں میں کئی گنا زیادہ وصول کی جارہی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چاول باسمتی سپر نیا کی پرچون قیمت5روپے اضافے سے310،دال چنا باریک 10روپے کمی سے220،دال چنا سپیشل 10روپے کمی سے230،دال مسور موٹی10روپے کمی سے220،دال ماش دھلی ہوئی بغیر کسی رد وبدل کے 410،دال ماش چھلکے والی10روپے اضافے سے360،دال مونگ چھلکے والی کی قیمت میں بھی کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا اور اسے 345 کلو پر برقرار رکھا گیا ہے،کالا چنا موٹا10روپے کمی سے230،کالا چنا باریک20روپے کمی سے210،سفید چنا موٹا30روپے کمی سے 240 جبکہ بیسن کی قیمت20روپے کمی سے230 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ریٹ لسٹ میں ،دودھ 170،چھوٹا گوشت ہڈی والا1600،بڑا گو شت ہڈی والا800 جبکہ تندوری روٹی100گرام کی قیمت 14روپے مقرر کی گئی ہے اور ان میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ۔ تاہم مارکیٹ میں دودھ کی مختلف قیمتیں وصول کی جارہی ہیں جو 200سے250روپے کلو ہے ، اسی طرح چھوٹا گوشت 3000سے3300،بڑا گوشت ہڈی والے کی قیمت1200 روپے کلو جبکہ روٹی 14کی بجائے20روپے میں فروخت کی جارہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…