اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

موبائل صارفین بیلنس کٹوتی سے کیسے محفوظ رہیں؟ بالکل مفت اور آسان طریقہ

datetime 20  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون صارفین کو غیر ضروری بیلنس کٹوتی سے بچانے کے لیے

بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ یہ سہولت تمام موبائل نیٹ ورکس پر مفت دستیاب ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق بیلنس سیو یا پی اے وائی جی بلاکر سروس صارفین کے انٹرنیٹ پیکج ختم ہونے کے بعد موبائل ڈیٹا کو خودکار طور پر بند کر دیتی ہے، جس سے بغیر اجازت بیلنس خرچ ہونے سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تمام موبائل کمپنیاں اپنے صارفین کو یہ سہولت بلا معاوضہ فراہم کر رہی ہیں تاکہ ڈیٹا بنڈل ختم ہونے کے بعد اچانک بیلنس کٹنے کی شکایات کم کی جا سکیں۔

صارفین اپنے متعلقہ نیٹ ورک کے مخصوص یو ایس ایس ڈی کوڈ کے ذریعے آسانی سے یہ سروس ایکٹیویٹ کرسکتے ہیں۔ جاز صارفین *275#، زونگ صارفین *4004#، یوفون صارفین *6611# جبکہ ٹیلی نار صارفین *342# ڈائل کرکے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ترجمان پی ٹی اے نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد موبائل صارفین کو اضافی اخراجات سے محفوظ رکھنا اور ان کے بیلنس کو غیر ارادی کٹوتیوں سے بچانا ہے۔

پی ٹی اے نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر بیلنس سیو سروس فعال کریں تاکہ ڈیٹا پیکج ختم ہونے کے بعد خودکار انٹرنیٹ استعمال کے باعث ہونے والی غیر ضروری کٹوتیوں سے بچا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…