اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومتِ پاکستان نے ملک بھر میں کاروباری سرگرمیوں کے اوقات سے متعلق اہم نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر 31 مئی تک دکانوں اور تجارتی مراکز کو مقررہ بندش اوقات سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس فیصلے کے تحت بازار، شاپنگ مالز اور ڈپارٹمنٹل اسٹورز ہفتے کے تمام دن معمول کے مطابق کھلے رہ سکیں گے اور ان پر پہلے سے نافذ وقت کی پابندی لاگو نہیں ہوگی۔
حکومتی نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بیکریز، تندور، کریانہ اسٹورز اور ریسٹورنٹس کو بھی اس رعایت میں شامل کیا گیا ہے، تاکہ عوام کو خریداری اور دیگر ضروریات کی تکمیل میں آسانی فراہم کی جا سکے۔



















































