لاہور( این این آئی) عید الاضحی قریب آتے ہی سبزیوں خصوصاً مصالحہ جات کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچیں ۔
موسم گرما کی شدت میں اضافے اور عید الاضحی کے پیش نظر دیسی لیموں کی قیمت 600روپے، سبز مرچ کی قیمت200،ادرک 600سے700روپے، دیسی لہسن کی قیمت500سے600روپے کلو تک پہنچ گئی ۔ سبز دھنیا کی گڈی کی قیمت 80جبکہ پودینے کی گڈی کی قیمت 60روپے تک پہنچ گئی ۔ اسی طرح ٹماثر کی قیمت60سے80روپے جبکہ پیاز کی قیمت 80سے90روپے کلو تک پہنچ گئی ۔



















































