اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 76 ہزار 262 روپے ہو گئی ہے۔ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 515روپے کم ہو کر 4 لاکھ 8 ہزار 317 روپے ہوگئی ہے۔



















































