لاہور (این این آئی)دکانوں، کاروبار اور مارکیٹس کے اوقات کار میں یکم جون تک نرمی کا اعلان کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق کاروباری مراکز اب 8 بجے بند نہیں ہوں گے، اقدام کامقصد تاجر برادری کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ اس عمل سے معاشی سرگرمیاں مزید فعال ہو گیں، اقدام کا مقصد شہریوں کیلئے خریداری عمل آسان بنانا ہے۔



















































