جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت کا گاڑیوں کی خریداری آسان بنانے کا فیصلہ

datetime 14  مئی‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت نے ملک میں گاڑیوں کی خریداری کو عام آدمی کی دسترس میں لانے اور مشکلات کا شکار آٹو صنعت کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے نئی آٹو انڈسٹری ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی 2026-31 کے تحت متعدد انقلابی تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور آٹو انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ زیرِ بحث اس پالیسی کے مطابق، گاڑیوں کی فنانسنگ کی مدت کو بڑھا کر 7 سال کرنے، ڈائون پیمنٹ کو کم کر کے 15 فیصد تک لانے اور مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں کے لیے کار فنانسنگ کی حد ایک کروڑ روپے تک مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔یہ اقدامات بلند شرح سود اور گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث متاثر ہونے والی صارفین کی قوتِ خرید کو بحال کرنے کے لیے تجویز کیے گئے ہیں تاکہ مارکیٹ میں گاڑیوں کی فروخت میں ایک بار پھر اضافہ کیا جا سکے۔مجوزہ پالیسی میں صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی سخت شرائط شامل کی گئی ہیں، جن کے تحت گاڑیوں کی بکنگ پر قیمت کو فکس کر دیا جائے گا اور بکنگ کی رقم کو کل قیمت کے 20 فیصد تک محدود رکھا جائے گا۔اگر مینوفیکچرر گاڑی کی ڈیلیوری میں 30 دن سے زائد تاخیر کرے گا تو اسے کائیبور پلس 3 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا، جبکہ وارنٹی کی تمام تر ذمہ داری بھی مقامی مینوفیکچررز پر ڈالی جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کو مرحلہ وار ریگولیٹ کرنے اور مالی سال 2030 تک درآمدی ٹیرف پریمیم کو بتدریج ختم کر کے صفر کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے تاکہ مارکیٹ میں صحت مند مقابلہ پیدا ہو اور صارفین کو سستی گاڑیاں دستیاب ہوں۔

حکومت نے اس پالیسی میں الیکٹرک اور نیو انرجی وہیکلز (NEVs) کے فروغ کو بھی خصوصی اہمیت دی ہے، جس کے تحت 2030 تک ملک بھر میں 3 ہزار چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔پالیسی کے مطابق اسلام آباد میں الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس میں مکمل استثنا دیا جائے گا، جبکہ دسمبر 2027 سے سرکاری سطح پر روایتی ایندھن والی گاڑیوں کو الیکٹرک گاڑیوں سے تبدیل کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔اس پانچ سالہ منصوبے کا حتمی مقصد سالانہ 5 لاکھ گاڑیوں کی پیداوار، ایک ارب ڈالر کی آٹو ایکسپورٹس اور مقامی سطح پر پرزہ جات کی تیاری(لوکلائزیشن)میں نمایاں اضافہ کرنا ہے تاکہ ملکی معیشت میں آٹو سیکٹر کا حصہ مزید مستحکم ہو سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…