اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کراچی میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے تک آ گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 943 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 21 ہزار 263 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 11 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4690 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔



















































