منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قیمت میں غیر معمولی تیزی

datetime 12  مئی‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قیمت میں غیر معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کا ایک کروڑ کا بنڈل آٹھ ہزار سے دس ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قیمتوں میں غیر معمولی تیزی کا تسلسل برقرار ہے، انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قدر انتہائی کم ہونے کے باوجود پاکستان میں ایرانی ریال کی اپنی اصل قیمت سے تین سے چار گنا زائد پریمیئم پر فروخت جاری ہے۔بین الاقوامی ریٹ کے مطابق ایک کروڑ ایرانی ریال پاکستانی روپوں میں صرف 2125 روپے میں مل رہا ہے، پاکستان میں قیمت میں تیزی کی وجہ یہ ہے کہ مقامی سرمایہ کار امید ظاہر کر رہے ہیں کہ امریکا ایران معاہدے کے بعد ریال کی قدر میں اضافہ ہو گا۔

معاشی ماہرین نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی ریال کی قیمتوں میں تیزی مقامی طلب اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہے، عالمی سطح پر کرنسی میں اتار چڑھا کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو نقصان بھی اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…