بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

کرپٹو کرنسی میں فراڈ کے بڑھتے واقعات، ماہرین کا عوام کو خبردار کر دیا

datetime 11  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آ ئی)کرپٹو کرنسی میں بڑھتے ہوئے فراڈ اور اسکیمز سے متعلق تشویشناک انکشافات سامنے آئے ہیں

تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور بلاک چین کے نام پر شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق فراڈیے پہلے سوشل میڈیا یا آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے صارفین کا اعتماد حاصل کرتے ہیں اور پھر انہیں منافع بخش سرمایہ کاری اسکیموں کا لالچ دے کر بڑی رقوم لگوانے پر آمادہ کرتے ہیں۔ بعد ازاں جعلی ایپس یا ویب سائٹس کے ذریعے صارفین کی رقم ہتھیا لی جاتی ہے۔ماہرین نے کہاہے کہ کرپٹو کرنسی چونکہ غیر مرکزی اور ڈیجیٹل نظام پر مبنی ہوتی ہے، اس لیے اس میں سرمایہ کاری کے دوران احتیاط نہ برتی جائے تو نقصان کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق کرپٹو مارکیٹ میں سب سے زیادہ فراڈ جعلی منصوبوں اور میم کوائنز کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ ایسے منصوبے ابتدا میں لوگوں کو غیر معمولی منافع کے خواب دکھاتے ہیں، سوشل میڈیا پر تشہیر کی جاتی ہے اور سرمایہ کاروں کو جلد امیر بننے کے دعوے کیے جاتے ہیں۔

ماہرین نے کہا کہ جب بڑی تعداد میں لوگ سرمایہ لگا دیتے ہیں تو بعض منصوبہ ساز اچانک رقم لے کر غائب ہوجاتے ہیں، انہوں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ کسی بھی آن لائن سرمایہ کاری سے قبل مکمل تحقیق کریں، غیر معروف پلیٹ فارمز سے گریز کریں اور غیر حقیقی منافع کے دعووں پر ہرگز یقین نہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…