ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

مزید 191 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیاں سامنے آ گئیں

datetime 11  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)گوجرانوالہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے پنجاب میں مزید 191 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے

ان کی فہرست اپنی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے۔جی ڈی اے کے مطابق کسی بھی نجی ہاؤسنگ اسکیم کو پلاٹس کی فروخت شروع کرنے سے قبل ادارے سے باقاعدہ منظوری لینا ضروری ہوتا ہے، تاہم فہرست میں شامل متعدد سوسائٹیز نے مطلوبہ این او سی اور قانونی اجازت حاصل نہیں کی۔ادارے کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں علامہ اقبال ٹاؤن فیز I، اسٹیٹ لائف کوآپریٹو ہاؤسنگ اسکیم، تاج گارڈن، البرق گارڈن، گوجرانوالہ ہومز، سٹی ریزیڈنشیا، گرین پارک، عبداللہ گارڈنز، الرحمان سٹی اور آغوش ہاؤسنگ اسکیم سمیت کئی دیگر منصوبے شامل ہیں۔اس کے علاوہ حمزہ ٹاؤن، فلک سٹی، اسامہ پارک، محمد بخش پارک، احمد سٹی، اسمارٹ ہومز اور شہریار ٹاؤن سمیت متعدد دیگر رہائشی اسکیموں کو بھی غیر قانونی قرار دیا گیا ہے، جبکہ کئی بے نام سوسائٹیز بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔

جی ڈی اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی ہاؤسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری یا پلاٹ خریدنے سے پہلے متعلقہ ادارے سے اس کی قانونی حیثیت ضرور چیک کریں تاکہ مالی نقصان سے بچا جا سکے۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد اور لاہور میں بھی سینکڑوں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…