پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بتا دی

datetime 11  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) علی پرویز ملک نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول پر عائد لیوی اس کی قیمت بڑھنے کی بڑی وجہ ہے،

اور اگر لیوی میں اضافہ نہ کیا جاتا تو آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری خطرے میں پڑ سکتی تھی۔یہ بات انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس کے دوران کہی، جہاں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، تیل ذخائر، لیوی اور ریفائنری نظام سے متعلق مختلف امور زیر بحث آئے۔ اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان سخت سوالات اور جوابات کا تبادلہ بھی ہوا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ خطے میں کشیدگی اور جنگی صورتحال کے آغاز پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی جانب سے فوری ہنگامی اجلاس بلایا گیا تھا، جبکہ بین الوزارتی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر حالات کا جائزہ لیتی رہی۔ ان کے مطابق ملک کو صرف تیل ہی نہیں بلکہ کھاد کے ممکنہ بحران کا بھی سامنا تھا۔پیٹرولیم ڈویژن حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان تقریباً 47 فیصد خام تیل سعودی عرب جبکہ 45 فیصد متحدہ عرب امارات سے درآمد کرتا ہے۔اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ یکم مارچ کو ملک میں خام تیل کا ذخیرہ 4 لاکھ 36 ہزار میٹرک ٹن تھا جو اب بڑھ کر 5 لاکھ 15 ہزار ٹن تک پہنچ چکا ہے۔ اسی طرح ڈیزل کا ذخیرہ 4 لاکھ 90 ہزار ٹن سے بڑھ کر 5 لاکھ 97 ہزار ٹن ہوگیا ہے۔کمیٹی کے رکن سیف اللہ ابڑو نے سوال اٹھایا کہ جب ملک میں پہلے سے وافر مقدار میں تیل موجود تھا تو پھر قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیوں کیا گیا؟ اس پر وزیر پیٹرولیم نے مؤقف اختیار کیا کہ اسٹاک اور مارکیٹ میں لیکویڈیٹی برقرار رکھنے کے لیے قیمتوں میں اضافہ ضروری تھا۔علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ پٹرول لیوی حکومت کی مالی ضروریات کا حصہ ہے اور آئی ایم ایف معاہدے کے تحت اس میں اضافہ کرنا پڑا۔ ان کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ 80 روپے فی لیٹر لیوی پر اتفاق کیا گیا تھا،

جبکہ اس وقت مجموعی طور پر پیٹرولیم مصنوعات پر 117 روپے تک لیوی وصول کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر لیوی میں اضافہ نہ کیا جاتا تو آئی ایم ایف بورڈ سے منظوری حاصل کرنے میں مشکلات پیش آتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ کئی ممالک نے عوامی ریلیف کے لیے پٹرولیم ٹیکس کم کیے ہیں، لیکن پاکستان اپنی معاشی مجبوریوں کے باعث ایسا کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔وفاقی وزیر کے مطابق حکومت کی توجہ اس وقت پٹرول اور ڈیزل کے بجائے خام تیل کی خریداری پر مرکوز ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں 48 فیصد اضافہ کیا گیا، جبکہ متحدہ عرب امارات میں قیمتوں میں 72 فیصد اور نیوزی لینڈ میں 88 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔اجلاس کے دوران حکام نے یہ بھی بتایا کہ قطر سے ایل این جی کا ایک جہاز پاکستان پہنچ چکا ہے جبکہ دوسرا جہاز آئندہ روز پورٹ قاسم پہنچے گا۔ حکومت اس وقت نسبتاً سستی ایل این جی خریدنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور عالمی مارکیٹ میں ایل این جی 18 سے 20 ڈالر فی یونٹ کے درمیان دستیاب ہے۔کمیٹی اجلاس میں تیل کمپنیوں کے آڈٹ، ریفائنری نظام، قیمتوں کے تعین اور مبینہ منافع خوری جیسے معاملات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…