بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں!

datetime 9  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر سامنے آگئی،

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے ورک ویزا کے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، جس کے دوران لاہور اور سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر تین افراد کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار افراد میں ایک ایسا ملزم بھی شامل ہے جو گزشتہ بارہ برس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم عباس سلہری نے ترکی کے ورک ویزا کا جھانسہ دے کر ایک شہری سے 46 لاکھ روپے وصول کیے، جبکہ لیاقت علی نے کینیڈا ملازمت ویزا کے نام پر 31 لاکھ روپے بٹورے۔ اسی طرح آصف بٹ نے ملائیشیا کے ورک ویزا کا لالچ دے کر شہری سے 2 لاکھ روپے ہتھیا لیے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ آصف بٹ نہایت چالاکی سے کئی برسوں تک گرفتاری سے بچتا رہا اور 2014 سے ایف آئی اے لاہور کو مطلوب تھا۔ طویل عرصے تک روپوش رہنے کے بعد اب اسے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان لوگوں کو بیرون ملک روشن مستقبل اور اچھی ملازمت کے خواب دکھا کر بھاری رقوم وصول کرتے تھے۔

رقم لینے کے بعد نہ ویزا فراہم کیا جاتا تھا اور نہ ہی متاثرین کی رقم واپس کی جاتی تھی، بلکہ ملزمان رابطہ ختم کر کے غائب ہو جاتے تھے۔ایف آئی اے نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کے مطابق شہریوں کو دھوکا دے کر ان کی جمع پونجی لوٹنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ اس نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…