جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی ، سمگل شدہ 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور چاندی برآمد

datetime 8  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن ونگ نے صدر کے علاقے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور چاندی ضبط کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے دوران طارق نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 40 تولہ سونا، 64 کلو چاندی اور دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق ضبط شدہ دھاتوں کی مالیت 6 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ برآمد کیا گیا سونا اور چاندی غیر قانونی طریقے سے ملک میں لایا گیا تھا۔ حکام کے مطابق اسمگلنگ کا یہ نیٹ ورک افغانستان، ایران اور چین سے قیمتی دھاتیں پاکستان منتقل کرتا تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان خصوصی مشینوں کے ذریعے سونے اور چاندی کے بسکٹ تیار کرتے اور بعد ازاں انہیں غیر قانونی مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے۔ادارے کے مطابق گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…