جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان ، چین کے درمیان بڑی تجارتی پیشرفت،اربوں ڈالر کے معاہدے متوقع

datetime 8  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور چین کے درمیان بڑی تجارتی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اربوں ڈالرز مالیت کے معاہدے متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سی پیک کی کامیابی کیلئے چین کا52 رکنی اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پہلی بار پاکستان پہنچ گیا ہے۔ یہ ہائی پروفائل چینی وفد 8 سے 14 مئی تک پاکستان میں قیام کرے گا۔تجارتی چینی وفد اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے دوروں کے دوران بی ٹو بی معاہدے کرے گا۔ پاک چائنا بزنس کونسل کے مطابق چینی وفد ای کامرس، ٹیلی کام، سولر اور انرجی سیکٹر میں اہم معاہدے کرے گا۔علاوہ ازیں آئی بی آئی پاکستان ڈیجیٹل اکنامی پروگرام کے ذریعے وفد انجینئرنگ، کیمیکل، ٹیکسٹائل اور بلڈنگ مٹیریل کے اہم معاہدے بھی کرے گا۔ اسی طرح کراچی میں اعلیٰ سطحی چینی وفد سے الیکٹرک وہیکل، میڈیکل اور صنعتی آلات کے اہم معاہدے بھی ہوں گے۔اس دورے کے دوران پاک چین سی پیک منصوبوں کے تحت مجموعی طور پر اربوں ڈالرز مالیت کے معاہدے متوقع ہیں۔وفد کے دورے کے دوران فیڈریشن چیمبر آف کامرس سمیت کراچی، لاہور اور اسلام آباد چیمبرز کی ملاقاتیں طے پا گئی ہیں۔

کراچی میں چینی وفد سے اہم ملاقات کے دوران جی ٹو جی معاہدے بھی متوقع ہیں۔اس سلسلے میں دونوں ممالک نے تجارت، ڈیجیٹل معیشت اور صنعتی اشتراک کے لیے مشترکہ اکنامی ہیڈکوارٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…