منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

محکمہ ایکسائز سندھ نے گاڑی مالکان کے لیے اہم سہولت کا اعلان کردیا

datetime 7  مئی‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی) صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چائولہ کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز سندھ نے گاڑی مالکان کے لیے اہم سہولت کا اعلان کردیا۔

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گاڑیوں کی منتقلی کے لیے لازمی نادرا بائیو میٹرک تصدیق کی شرط میں 30 جون 2026 تک توسیع کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گاڑی خریدنے والے شہری اب 30 جون 2026 تک فروخت کنندہ کی نادرا بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر بھی اپنی گاڑی اپنے نام منتقل کرواسکیں گے۔ محکمہ ایکسائز کے حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور گاڑیوں کی منتقلی کے عمل کو آسان بنانا ہے۔محکمہ ایکسائز سندھ کے مطابق اس رعایت سے ایسے شہریوں کو خصوصی سہولت حاصل ہوگی جو مختلف وجوہات کی بنا پر فروخت کنندہ کو بائیو میٹرک تصدیق کے لیے ساتھ لانے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ مدت کے دوران اپنی گاڑیوں کی منتقلی کے معاملات جلد مکمل کروائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…