منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

بجلی صارفین ہوشیار! شام 5 سے رات 1 بجے کے دوران لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا

datetime 14  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بجلی صارفین کے لیے نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت شام کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے،

جبکہ بجلی کی قیمت میں معمولی اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار اور صارفین کو دیے گئے ریلیف سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جولائی سے فروری تک صارفین کو مجموعی طور پر 46 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا، جبکہ عالمی سطح پر ایندھن مہنگا ہونے کے باوجود مؤثر حکمت عملی کے باعث بجلی کی قیمت میں 71 پیسے فی یونٹ کمی لائی گئی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت کو خاص طور پر شام کے اوقات میں بجلی کی بڑھتی طلب کا سامنا ہے، جسے ‘پیک آورز’ کہا جاتا ہے۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ شام 5 بجے سے رات 1 بجے کے درمیان اوسطاً تقریباً سوا دو گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ان کے مطابق اگر یہ اقدام نہ اٹھایا جاتا تو بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے فی یونٹ تک اضافہ ہو سکتا تھا۔مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر مقامی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا، جس کے نتیجے میں فی یونٹ قیمت میں 80 پیسے تک اضافے کو روکا گیا۔ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر بروقت انتظامی اقدامات نہ کیے جاتے اور ترسیلی نظام بہتر نہ بنایا جاتا تو بجلی کی قیمتوں میں 5 سے 6 روپے فی یونٹ تک اضافہ ممکن تھا۔تاہم فرنس آئل کے محدود استعمال کے باوجود صارفین کو تقریباً ڈیڑھ روپے فی یونٹ اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پاور ڈویژن نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ اگر تجارتی مراکز کو مقررہ وقت پر بند کیا جائے تو بجلی کی طلب کم ہو سکتی ہے اور قیمتوں میں اضافے کو مزید قابو میں رکھا جا سکتا ہے۔ترجمان نے یقین دہانی کرائی کہ عالمی حالات کے باوجود ملک میں بجلی کی پیداوار مستحکم ہے اور قومی ضروریات پوری کی جا رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…