منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

ایران کا آبنائے ہرمز سےگزرنے والے تیل پر فی بیرل 1 ڈالر ٹیکس لگانےکااعلان، ادائیگی کرپٹو کرنسی میں ہوگی

datetime 8  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں پر نیا ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

جس کے تحت فی بیرل ایک ڈالر فیس وصول کی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی پیٹرولیم ایکسپورٹرز یونین کے ترجمان حامد حسینی نے بتایا کہ اس ٹول ٹیکس کی وصولی کرپٹو کرنسی کے ذریعے کی جائے گی۔ ان کے مطابق ایران ہر اس جہاز کی جانچ پڑتال کرنا چاہتا ہے جو آبنائے ہرمز سے گزرے، تاکہ اس کی نقل و حرکت اور سامان کی نوعیت پر نظر رکھی جا سکے۔انہوں نے وضاحت کی کہ اس اقدام کا مقصد خاص طور پر ان دنوں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کسی بھی قسم کی اسلحے کی ترسیل نہ ہو۔ ان کے مطابق ہر جہاز کو اپنے کارگو کی مکمل تفصیلات ای میل کے ذریعے ایرانی حکام کو فراہم کرنا ہوں گی، جس کے بعد فیس سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔حامد حسینی کا کہنا تھا کہ تیل سے بھرے جہازوں پر فی بیرل ایک ڈالر کے حساب سے فیس عائد ہوگی، جبکہ خالی جہازوں کو بغیر کسی چارج کے گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔ مزید یہ کہ تصدیقی عمل مکمل ہونے کے بعد جہازوں کو فوری طور پر بٹ کوائن کے ذریعے ادائیگی کرنا ہوگی۔رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے تناظر میں ایران اور عمان دونوں اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں پر محصولات عائد کریں گے۔

ایران ان آمدنی کو تعمیر نو کے کاموں پر خرچ کرے گا، جبکہ عمان کے منصوبوں سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق فیصلے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کرتی ہے۔ ادھر خلیج میں موجود جہازوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ بغیر اجازت گزرنے کی صورت میں سخت کارروائی کی جا سکتی ہے، حتیٰ کہ ایسے جہازوں کو نشانہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…