اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ نرخ میں بڑی چھلانگ دیکھی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 15 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 4 ہزار 162 روپے تک پہنچ گیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا، جو ایک لاکھ 3 ہزار 460 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 237 روپے ہو گئی ہے۔عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس قیمت 157 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 814 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔



















































