منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

منی بجٹ نہیں آئے گا، وزیراعظم کا دوٹوک مؤقف

datetime 7  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کی ٹیکس تجاویز مسترد کردیں اور واضح کیا ہے کہ منی بجٹ آئے گا نہ سالانہ بجٹ قبل از وقت پیش ہوگا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے معاشی ٹیم نے ٹیکس تجاویز پیش کیں جنہیں وزیراعظم نے مسترد کر دیا اور واضح کیا کہ فی الحال کوئی نیا ٹیکس بھی نہیں لگے گا،عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر توجہ رکھی جائے۔وزیراعظم نے مئی کے آخری ہفتے میں بجٹ پیش کرنے کی تجویز بھی مسترد کردی اور معاشی ٹیم کو ہدایت کی کہ جون سے پہلے نہ ٹیکس اور نہ ہی منی بجٹ لایا جائے۔وزیراعظم نے منی بجٹ کے ذریعے مختلف ٹیکس کی تجاویز مسترد کردیں، مشرق وسطی کی کشیدگی کے باعث ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے تجاویز پیش کی گئیں، پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ تیل کی عالمی منڈی میں نرخوں سے عوام پریشان ہیں، مزید ٹیکس نہیں لگے گا، کشیدہ صورتحال میں آئی ایم ایف کو ریلیف کیلئے منایا جائے۔معاشی ٹیم کو آئندہ بجٹ میں ریلیف اقدامات کیے جانے کی بھی ہدایت کی، آئندہ بجٹ کی ترجیحات حالات کے مطابق تبدیل کیے جانے کی تجاویز ہیں، آئندہ بجٹ جون کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…