پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

گاڑیوں کو پٹرول اب ماہانہ کوٹے پر ملے گا! بڑی خبر آ گئی

datetime 6  اپریل‬‮  2026 |
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) توانائی بحران کے پیش نظر وفاقی حکومت نے شہریوں کی نجی گاڑیوں کے لیے پٹرول کے استعمال کو محدود کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے،

جس کے تحت ہر گاڑی کے لیے ماہانہ فیول کوٹہ مقرر کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق ایران سے متعلق کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی صورتحال کے باعث عالمی سطح پر تیل کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ رہے ہیں۔ اسی تناظر میں حکومت نے فیول کے بہتر استعمال کے لیے پٹرول پمپس پر ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔اس نئے سسٹم کے تحت صارفین کو مقررہ حد سے زیادہ پٹرول حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس مقصد کے لیے پٹرول پمپس پر جدید موبائل ڈیوائسز فراہم کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ متعلقہ ایپلی کیشنز کی جانچ بھی مکمل ہو چکی ہے۔ذرائع کے مطابق تقریباً 36 ہزار روپے مالیت کے جدید موبائل فونز پمپس کو فراہم کیے جائیں گے، جن کی خریداری کے اخراجات آئل مارکیٹنگ کمپنیاں برداشت کریں گی۔

نیشنل آئی ٹی بورڈ ان ڈیوائسز کو خرید کر اوگرا کے ذریعے کمپنیوں اور فیول اسٹیشنز تک پہنچائے گا۔مزید یہ کہ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کی تیار کردہ ایپ کے ذریعے فیول کی تقسیم اور استعمال کی نگرانی کی جائے گی۔ اس منصوبے کے لیے اوگرا کو کمپنیوں کو ضروری ہدایات جاری کرنے کا بھی کہا گیا ہے، جبکہ وزارت آئی ٹی نے اس کی تفصیلات منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو بھجوا دی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ موبائل ڈیوائسز کے معیار اور کارکردگی کی تصدیق ہو چکی ہے اور جلد ہی حکومت اس کوٹہ سسٹم کی مقدار کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…