منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں کمی کی کہانی خواجہ سعد رفیق منظرعام پر لے آئے

datetime 6  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پیٹرول کی قیمت میں حالیہ کمی کے پس منظر سے پردہ اٹھاتے ہوئے اس حوالے سے اہم نکات بیان کیے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں کمی کر کے ایک ہی روز میں پیٹرول کی قیمت 458 روپے سے کم کر کے 378 روپے فی لیٹر کر دی۔ ان کے مطابق ابتدائی مرحلے میں حکومت نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث بڑھنے والی قیمتوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں کٹوتی کر کے تقریباً 129 روپے فی لیٹر کا اثر خود برداشت کیا۔خواجہ سعد رفیق کے مطابق وزارت خزانہ نے اس دوران عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو لیوی میں نرمی پر آمادہ کرنے کی کوششیں جاری رکھیں، تاہم ابتدا میں کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔ بعد ازاں وزیر اعظم کی براہ راست مداخلت کے بعد آئی ایم ایف ریونیو ہدف میں کمی پر رضامند ہوا، جس کے نتیجے میں پیٹرول پر تقریباً 80 روپے فی لیٹر لیوی کم کرنا ممکن ہو سکا۔انہوں نے مزید بتایا کہ صوبائی حکومتیں بھی ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں زیادہ اضافے سے روکنے کے لیے مختلف ریلیف اقدامات کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کے لیے حکومتی کوششیں قابلِ تعریف ہیں، تاہم ضروری ہے کہ اشیائے خورونوش اور دیگر روزمرہ استعمال کی چیزوں کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔آخر میں انہوں نے نشاندہی کی کہ موجودہ ڈیزل قیمتوں کے ساتھ زراعت کا شعبہ شدید متاثر ہو رہا ہے، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں توازن پیدا کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…