جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

موبائل ایپ سے سستا پیٹرول حاصل کرنے کا طریقہ اور شرائط سامنے آگئیں

datetime 3  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے موبائل ایپ کے ذریعے سستا پیٹرول فراہم کرنے کا طریقہ کار اور شرائط واضح کر دی ہیں،

جس کے تحت شہریوں کو ماہانہ خاطر خواہ مالی سہولت مل سکے گی۔تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے اور مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 458 اور 520 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر چکی ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر حکومت نے “موٹر سائیکل پیٹرول سبسڈی ریلیف پیکیج 2026” متعارف کرایا ہے۔اس اسکیم کے تحت مستحق افراد کو فی لیٹر 100 روپے تک سبسڈی دی جائے گی، جبکہ رجسٹرڈ موٹر سائیکل مالکان کو ہر ماہ 20 سے 30 لیٹر رعایتی پیٹرول فراہم کیا جائے گا۔ اس اقدام سے شہریوں کو ماہانہ تقریباً 2 ہزار سے 5 ہزار روپے تک کا فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔سبسڈی حاصل کرنے کے لیے کچھ شرائط بھی مقرر کی گئی ہیں، جن میں درخواست گزار کی ماہانہ آمدنی 50 سے 60 ہزار روپے سے کم ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ موٹر سائیکل اسی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہونی چاہیے، جبکہ شناختی کارڈ اور موبائل سم بھی ایک ہی فرد کے نام پر ہونی لازمی ہے۔رجسٹریشن کے لیے حکومت نے ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا ہے، جس کے تحت شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر اور گاڑی کی تفصیلات 9771 پر بھیج کر تصدیقی کوڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید برآں، جلد ہی “فیول سبسڈی ایپ 2026” بھی متعارف کرائی جائے گی، جس کے ذریعے کیو آر کوڈ کے ذریعے ملک بھر کے ہزاروں مخصوص پیٹرول پمپس سے سستا ایندھن حاصل کیا جا سکے گا۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع استعمال کریں اور کسی غیر مستند ایپ یا ویب سائٹ پر اپنی معلومات فراہم کرنے سے گریز کریں۔ مزید رہنمائی یا شکایات کے لیے ہیلپ لائن 0800-03000 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…