منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

ٹارگٹڈ سبسڈی کا اعلان کررہے ہیں، مارکیٹوں کے اوقات کار پر نظر ثانی ہوگی: وزیر خزانہ

datetime 3  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام اعلیٰ قیادت کی مشاورت سے کیا گیا ہے،

اور اب حکومت عمومی سبسڈی کے بجائے ہدفی (ٹارگٹڈ) سبسڈی کی پالیسی اپنا رہی ہے تاکہ فائدہ براہِ راست مستحق افراد تک پہنچ سکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کو ہر ماہ 20 لیٹر پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ کو ڈیزل پر فی لیٹر 100 روپے رعایت دی جائے گی۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ مال بردار ٹرکوں اور گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے ماہانہ 70 ہزار روپے تک سبسڈی دی جائے گی، جبکہ ریلوے کو بھی حکومتی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ کرایوں میں اضافے کو قابو میں رکھا جا سکے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ حکومت اب وسیع پیمانے پر سبسڈی دینے کے بجائے محدود اور مخصوص طبقوں کو سہولت دینے کی حکمت عملی پر عمل کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایندھن کی بچت، بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی اور مارکیٹوں کے اوقات کار میں تبدیلی جیسے اقدامات پر بھی غور جاری ہے، اور صوبوں سے مشاورت کے بعد ان فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…