منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں بھی بڑا اضافہ کردیا

datetime 3  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے اس کی شرح میں بڑا ردوبدل کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول پر عائد لیوی میں 55 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ بڑھ کر 160.61 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اس سے قبل یہ شرح 106 روپے فی لیٹر تھی۔رواں مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی مد میں ایک ہزار 468 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اور لیوی میں اضافے کے باعث نان ٹیکس آمدن میں مزید بہتری کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ادھر حالیہ دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے سے زائد اضافے کے بعد نئی قیمت تقریباً 458 روپے فی لیٹر مقرر ہوئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 184 روپے سے زیادہ بڑھا کر 520 روپے فی لیٹر سے اوپر کر دی گئی ہے۔اسی طرح دیگر ایندھن بھی مہنگے ہو گئے ہیں، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر توانائی کی لاگت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…