جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

datetime 2  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مختلف طبقات کے لیے سبسڈی پیکج کا اعلان کیا ہے،

جس کے تحت خاص طور پر موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل استعمال کرنے والے افراد کو ہر ماہ 20 لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی فراہم کی جائے گی، جو ابتدائی طور پر تین ماہ کے لیے ہوگی۔وزیر خزانہ کے مطابق بین الاضلاعی اور مسافر ٹرانسپورٹ کے شعبے کو بھی ایک ماہ کے لیے فی لیٹر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی۔ اسی طرح مال بردار گاڑیوں کے لیے بھی ایک ماہ تک یہی ریلیف جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیزل کے استعمال پر ایک مرتبہ 1500 روپے کی مالی معاونت دی جائے گی تاکہ زرعی اخراجات میں کچھ کمی لائی جا سکے۔

حکومت نے ٹرانسپورٹ سیکٹر کے لیے بھی خصوصی پیکج رکھا ہے، جس کے تحت گڈز ٹرانسپورٹ کے ٹرکوں کو ماہانہ 70 ہزار روپے جبکہ بڑی گاڑیوں کو 80 ہزار روپے تک سبسڈی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ بسوں کے لیے ایک لاکھ روپے ماہانہ امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس سبسڈی پروگرام کا ایک ماہ بعد دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، جبکہ ریلوے کو بھی مالی مدد فراہم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت حال ہی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر چکی ہے، جس کے بعد عوامی ریلیف کے لیے یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…