منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی

datetime 2  اپریل‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی گراوٹ کے باعث پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت یکدم نیچے آگئی ہے۔

جمعرات کو عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 71 ڈالر کی نمایاں کمی کے بعد 4642 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ عالمی مندی کی وجہ سے پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7100 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے کا ہو گیا ہے۔سونے کی قیمتوں میں آنے والی اس حالیہ کمی نے گزشتہ کئی دنوں سے جاری اضافے کے سلسلے کو روک دیا ہے۔تولہ کے ساتھ ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6087 روپے کی واضح کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد اب 10 گرام سونا 4 لاکھ 17 ہزار 491 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔ماہرین کے مطابق اس اچانک تبدیلی کی بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وہ حالیہ خطاب ہے جس میں انہوں نے ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور اگلے دو سے تین ہفتوں میں مزید شدید حملوں کا اعلان کیا ہے۔

صدر ٹرمپ کے اس سخت لہجے اور جنگی عزائم کے باعث عالمی سرمایہ کاروں میں بے یقینی پیدا ہوئی ہے جس کے نتیجے میں سونے کی عالمی قیمت نیچے آگئی۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق صدر ٹرمپ کے بیان نے مارکیٹ میں موجود اس امید کو ختم کر دیا ہے کہ شاید جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔اس کے ساتھ ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں چار فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے اور امریکی ڈالر کی قدر بھی بڑھی ہے، جس کی وجہ سے سونے جیسی مہنگی دھات پر دبا بڑھ گیا ہے۔یاد رہے کہ مارچ کا مہینہ سونے کے لیے 2008 کے بعد سب سے برا مہینہ ثابت ہوا تھا، اس دوران اس کی قیمت میں مجموعی طور پر 11 فیصد کی بڑی گراوٹ دیکھی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…