بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

پنجاب حکومت کی ماحول دوست ای ٹیکسی اسکیم میں اہم پیش رفت

datetime 1  اپریل‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)پنجاب حکومت کی ماحول دوست ای ٹیکسی اسکیم میں اہم پیش رفت ہو ئی ہے۔

اسکیم کے لیے اپلائی کرنے والے 380امیدواروں نے ڈائون پیمنٹ جمع کرا دی ہے۔ مجموعی طور پر اسکیم کے لیے 3لاکھ 50ہزار سے زائد امیدواروں نے درخواستیں کرادیں۔وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ قرعہ اندازی کے بعد 1,100امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا اور ان میں سے کوالیفائی کرنے والے امیدواروں سے ڈان پیمنٹ کی ادائیگی کے لیے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ اسکیم کے امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل تقریبا مکمل کر لیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے 6ارب روپے کی سبسڈی سے 1,100ای ٹیکسیز فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ اسکیم کے تحت ڈائون پیمنٹ کی کم از کم رقم 6لاکھ 50ہزار اور زیادہ سے زیادہ 8لاکھ 50ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ ان کا مزید کہناتھا کہ ڈائون پیمنٹ جمع کرانے والے امیدواروں کو جلد ہی گاڑیاں فراہم کر دی جائیں گی۔ اسکیم میں کارپوریٹ سیکٹر، خواتین اور پروفیشنل ڈرائیورز کو ترجیح دی گئی ہے تاکہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے ساتھ سماجی و معاشی فوائد بھی یقینی بنائے جا سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…