پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

نئے فارمولے کے تحت فکسڈ چارجز، بجلی صارفین کا بل کئی گنا بڑھ گیا

datetime 30  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)بجلی کے فکسڈ چارجز کو کھپت کے بجائے لوڈ سے منسلک کرنے کے فیصلے کے بعد ملک بھر کے صارفین کے بجلی بل کئی گنا بڑھ گئے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری 2026 سے نئے ٹیرف میں فکسڈ چارجز لوڈ کی بنیاد پر عائد کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ اس سے قبل یہ چارجز ماہانہ بجلی کھپت کے مطابق وصول کیے جاتے تھے۔نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر گھریلو صارفین کے لیے ماہانہ فی کلوواٹ کی بنیاد پر فکسڈ چارجز لگانے کی اجازت دی جس کے تحت لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز لاگو کردیے گئے۔یہ منظوری تمام پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے دی گئی جب کہ نئے فارمولے میں لوڈ سے منسلک ہونے سے بل میں فکسڈ چارجز بوجھ کئی گنا ہوگیا۔نئے فارمولے میں مختلف گھریلو سلیبز کے لیے 200 روپے فی کلو واٹ سے 675 روپے ماہانہ تک فکسڈ چارجز کی منظوری دی گئی ہے جب کہ اس سے قبل فکسڈ چارجز صرف 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر کھپت کے مطابق لاگو ہوتے تھے۔

پرانے فارمولے کے مطابق فکسڈ چارجز کم سے کم 200 اور زیادہ سے زیادہ 1000روپے تھے جب کہ نئے فارمولے میں متعلقہ سلیب فکسڈ چارجز کیلئے متعلقہ لوڈ کے مطابق بنے گا، اگرکسی صارف کا لوڈ 5 کلوواٹ ہے تو اس کے چارجز ایک ہزار سے 3375 روپے تک ہوسکتے ہیں جبکہ بڑے سلیب میں جانے اور زیادہ لوڈ ہونے سے چارجز کا اضافہ ہو رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…