منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

عوام کو سستے پیٹرول کی فراہمی ! حکومت کا 24 ہزار فونز خریدنے کا اعلان

datetime 27  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام کو کم قیمت پیٹرول فراہم کرنے کے لیے ایک ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کے تحت موبائل ایپلی کیشن کا استعمال کیا جائے گا۔

اس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے وزارتِ آئی ٹی نے پیش رفت کرتے ہوئے 24 ہزار موبائل فونز کی خریداری کے لیے اظہارِ دلچسپی طلب کیا ہے تاکہ فیلڈ میں ڈیٹا اکٹھا کرنے اور نظام کو مؤثر بنانے میں مدد مل سکے۔وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے لیے سرکاری خزانے پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ ان کے مطابق موبائل فونز کی خریداری کے اخراجات آئل مارکیٹنگ کمپنیاں برداشت کریں گی، جبکہ ان کی قیمت کا تعین نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کرے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس منصوبے کے تحت اوگرا کا ڈیجیٹل ڈیش بورڈ فعال کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے نہ صرف ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ ملے گا بلکہ پیٹرولیم سپلائی چین کی نگرانی، ڈیٹا انٹری اور شفافیت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

وزیر آئی ٹی کے مطابق یہ اقدامات توانائی کے شعبے میں طویل المدتی بہتری لانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ اوگرا ڈیش بورڈ کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل میں رکاوٹوں کو کم کیا جا سکے گا اور سپلائی کے نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…