جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

اراضی خریداری عمل میں شفافیت کے لئے قوانین کی تیاری

datetime 26  مارچ‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اراضی خریداری عمل میں شفافیت کے لئے قوانین کی تیاری جار ی ہے۔

صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو میں اہم اجلاس ہوا۔ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں جعلسازی روکنے اور عوامی ریلیف کیلئے قوانین سازی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ایل ڈی اے قوانین میں ترامیم پر کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر بلال یاسین اور ایس ایم بی آر نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے اقدامات کی تعریف کی۔ صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں صوبائی دارالحکومت لاہور سے پراپرٹی فائلنگ سسٹم کا خاتمہ کیا جائے گا۔ کسی بھی پلاٹ کی خرید و فروخت کو ہاؤسنگ اسکیمز مینجمنٹ سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔ لوکل گورنمنٹ، روڈا اور دیگر اداروں کو بھی قوانین میں ترامیم کی ہدایت، اگلے مرحلے میں دیگر اضلاع تک توسیع ہوگی۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے کہا کہ 90 روز میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کے این او سیز جاری اور اصلاحاتی عمل کو نافذ کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے ادارہ جاتی فریم کو 7 روز میں مکمل کر کے حتمی سفارشات جمع کروانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب پلاٹ کو کاغذی فائلوں کی بجائے لوکیشن کی شناخت اور پی ایل آر اے کے جاری کردہ لیٹر پر ہی خریدا جائے گا۔ ایچ ایس ایم ایس کے نفاذ سے غیر قانونی پلاٹوں اور بے نامی فائلوں کی خرید و فروخت ممکن نہیں ہو سکے گی۔ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں عوام سے پلاٹ نمبر،بلاکس اور ڈویلپمنٹ چارجز کی مد میں کی جانیوالی دھوکہ دہی کو روکا جائے گا۔ عوامی شکایات کے سدباب کیلئے فورم کی تشکیل بھی کی جائے گی۔اسپیشل سیکریٹری ہاؤسنگ،لوکل گورنمنٹ، سی ای او روڈا، ڈی جی ایل ڈی اے،ڈی جی پی ایل آر اے اور دیگر محکموں کے افسران شریک تھے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…