منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

فلور ملوں نے آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا

datetime 26  مارچ‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)فلور ملوں نے آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت میں250 روپے تک کا اضافہ کر دیا

جس کے بعد قیمت1810 روپے سے بڑھ کے 2060 روپے ہو گئی ،محکمہ خوراک کی جانب سے تین لاکھ میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کی یقین دہانی پر فلور ملوں نے قیمتوں میں اضافے کا اطلاق پیر تک روک دیا ۔ عید سے قبل بیس کلو والے آٹے کے تھیلے کی قیمت 1810 روپے تھی۔ دوسری جانب حکومت نے فلور ملز مالکان سے رابطہ کر کے پاسکو سے تین لاکھ میٹرک ٹن گندم دلوانے کی یقین دہانی کر ادی ہے ۔سربراہ پروگریسو فلور ملز ایسوسی ایشن ماجد عبداللہ کے مطابق پنجاب حکومت نے 3000 روپے فی من والی گندم کا اجرا ء روک دیا ہے،اس وقت مارکیٹ میں گندم 3700 روپے فی من مل رہی ہے،موجودہ گندم کے ریٹ پر آٹے کے تھیلے کی قیمت 2200 روپے تک بنتی ہے لیکن ہم نے کم اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں گندم کی قیمت کم ہوتی ہے یا بڑھتی ہے تو اس کے مطابق فیصلہ کریں گے۔ ماجد عبد اللہ کے مطابق محکمہ خوراک کی جانب سے یقین دہانی کروانے کے بعد آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق پیر تک روک دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…