جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

نمبر پلیٹس سے متعلق سخت کریک ڈاؤن کا اعلان

datetime 24  مارچ‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی) ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایات پر عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر حکومت کی منظور شدہ نمبر پلیٹس لازمی طور پر نصب کریں۔

پرائیویٹ، فینسی یا غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس کا استعمال قانوناً ممنوع ہے جس سے نہ صرف شناخت میں مشکلات پیش آتی ہیں بلکہ سیکیورٹی خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں۔شہر میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے 30 مارچ 2026 سے پولیس کی جانب سے باقاعدہ کریک ڈاؤن مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس مہم کے دوران پرائیویٹ /فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے فوراً اپنی چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس درست کروا لیں اور صرف سرکاری نمبر پلیٹس ہی استعمال کریں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…