اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)سونے کی قیمت میں کل تاریخ کی سب سے بڑی کمی کے بعد آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطاقب آل صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 16300 روپےمہنگا ہوکر 4 لاکھ 64 ہزار 62 روپےکاہوگیا،ملک میں 10 گرام سونے کے بھاؤ 13975 روپے کے اضافے سے 397858 روپے ہوگیا۔ پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 570 روپے بڑھکر 7454 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 163 ڈالر بڑھکر 4 ہزار 413 ڈالر ہوگئی۔







































