اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

آئی ایم ایف نےمزید شرائط عائد کردی

datetime 18  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور آئی ایم ایف کے ورچوئل اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے نے اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کیلئے ڈومور کا مطالبہ کردیا۔

آئی ایم ایف کا 7 ارب ڈالر پروگرام کے تحت مزید سخت نگرانی کا امکان ہے،آئی ایم ایف نے ٹیکس چوری روکنے کے لیے جدید نظام متعارف کرانے ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کی۔ آئی ایم ایف نے رسک بیسڈ آڈٹ لازمی قرار دینے کی تجویز دیدی۔آئی ایم ایف نے ایف بی آر کے ٹیکس اہداف پورے نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا، ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مزید شرائط عائد کردیں،آئی ایم ایف نے صرف وعدے کرنے کے بجائے عملی نتائج دکھانے کا مطالبہ کردیا۔

ایف بی آر نے بھی فیکٹریوں اور دکانوں کی پیداوار اور فروخت کی نگرانی سخت کرنے کی ٹھان لی۔ کاروباری سیلز کو آن لائن رپورٹ کرنا لازمی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا،حکام ایف بی آر کے مطابق اس وقت صرف ایک تہائی کاروبار مکمل ڈیٹا فراہم کررہے ہیں۔ٹیکس آڈٹس سے مخصوص آمدن حاصل کرنے کا ہدف مقرر کرنے کا امکان ہے، حکام ایف بی آر کے مطابق ٹیکس دہندگان کے عدالت جانے سے وصولی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات میں اتفاق کی صورت میں جلد اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…