جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کے ذخائر کتنے دنوں کے موجود ہیں؟

datetime 18  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے باوجود پاکستان میں ایندھن کی فراہمی مستحکم اور تسلی بخش قرار دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکام نے بتایا کہ ملک میں ڈیزل کے ذخائر تقریباً 24 دن کے لیے کافی ہیں جبکہ پیٹرول بھی مناسب مقدار میں دستیاب ہے۔اجلاس کے دوران آگاہ کیا گیا کہ خام تیل سے بھرا ایک جہاز کراچی پہنچ چکا ہے اور دوسرا جلد پہنچنے والا ہے، جبکہ مارچ اور اپریل کے لیے مزید درآمدات کے انتظامات بھی جاری ہیں۔وزیر خزانہ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ عوام پر اضافی بوجھ ڈالے بغیر ایندھن کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، ساتھ ہی مارکیٹ کی صورتحال اور سپلائی چین کی روزانہ بنیادوں پر نگرانی جاری رکھنے پر زور دیا۔اعلامیے کے مطابق ایندھن کی مصنوعی قلت روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے اور صوبائی حکومتوں کو ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

حکام نے یقین دہانی کرائی کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گی اور کسی قسم کی قلت کا خدشہ نہیں۔ مزید برآں، ایندھن کے ذخائر کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ توانائی کے ذرائع کو متنوع بنانے کے لیے بین الاقوامی سطح پر روابط بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…