اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومتِ پنجاب نے عیدالفطر کے موقع پر صوبے میں عام تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں 19 سے 21 مارچ تک تین دن کی سرکاری چھٹیاں ہوں گی، جن کے دوران تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور خود مختار نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔حکام کے مطابق ان تعطیلات کا مقصد شہریوں کو عید کے تہوار کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشی سے منانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ تعطیلات کے اختتام پر سرکاری دفاتر دوبارہ کھولے جائیں گے اور وہ وفاقی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نئے دفتری اوقات کے مطابق کام کریں گے۔



















































