بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

عید الفطر کے بعد دفاتر کے نئے اوقاتِ کار جاری

datetime 18  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے اختتام کے بعد سرکاری دفاتر کے لیے نئے دفتری اوقات مقرر کر دیے ہیں،

جن پر عملدرآمد عید کی تعطیلات ختم ہوتے ہی شروع ہوگا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پانچ روزہ ہفتہ وار نظام پر چلنے والے دفاتر میں کام کا وقت صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگا، جبکہ دوپہر 1 بجے سے ڈیڑھ بجے تک نماز اور لنچ کا وقفہ دیا جائے گا۔اسی طرح وہ سرکاری دفاتر جہاں ہفتے میں چھ دن کام ہوتا ہے، وہاں اوقات کار صبح 8 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔ ان دفاتر میں بھی دوپہر 1 بجے سے 1:30 بجے تک آرام اور نماز کا وقفہ رکھا گیا ہے۔

حکومت نے تمام وزارتوں اور ماتحت اداروں کو ہدایت کی ہے کہ عید کے بعد ان نئے شیڈول پر سختی سے عمل یقینی بنایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…