جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم، بڑی خوشخبری آگئی

datetime 17  مارچ‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر روشن ڈیجیٹل اکائونٹ اسکیم کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکائونٹ اب غیرملکی شہریوں، ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے لیے بھی کھلے گا، غیرملکی کمپنیوں کو حکومتی سیکیورٹیز، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری کی اجازت ہوگی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی ہے۔وزارت خزانہ نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکانٹ میں اب تک 9 لاکھ سے زائد اکانٹس کھل چکے ہیں، آر ڈی اے کے ذریعے پاکستان میں 12 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ آچکا ہے۔مالی سال 2025 میں ترسیلات زر 38.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، رواں مالی سال ترسیلات زر 42 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر تقریبا 16.3 ارب ڈالر ہیں، پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 31.6 ارب ڈالر کے قریب ہیں۔روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کا آغاز اسٹیٹ بینک نے 10 ستمبر 2020 کو کیا تھا جس کا مقصد مالیاتی منڈیوں کے ساتھ پاکستان کا مضبوط رابطہ بڑھانا ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…