جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کے لئے بڑی خبر

datetime 14  مارچ‬‮  2026 |

لاہور (نیوز ڈیسک): پنجاب حکومت طلبہ کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اور طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ لیپ ٹاپ اسکیم کو مزید وسعت دینے پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اس پروگرام کو بڑے پیمانے پر بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لے رہی ہے، جن کی منظوری کے بعد لیپ ٹاپس کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔اطلاعات کے مطابق اس وقت دو اہم ماڈلز زیر غور ہیں۔ پہلی تجویز کے تحت اسکیم کے حجم میں تقریباً 50 فیصد اضافہ کیا جائے گا، جس سے منصوبے کی مجموعی لاگت تقریباً 40 ارب روپے تک پہنچ جائے گی اور اس کے نتیجے میں تقریباً ایک لاکھ 65 ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جا سکیں گے۔دوسری تجویز میں اس پروگرام کو دوگنا کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔ اگر یہ منصوبہ منظور ہو جاتا ہے تو اس پر تقریباً 54 ارب روپے خرچ ہوں گے اور دو لاکھ 20 ہزار سے زائد طلبہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حکام کے مطابق اب تک ایک لاکھ 43 ہزار سے زیادہ طلبہ اس اسکیم کے لیے درخواستیں جمع کرا چکے ہیں، جبکہ تقریباً 35 ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم بھی کیے جا چکے ہیں۔اس وقت اس پروگرام کی مجموعی لاگت 27 ارب روپے ہے، جبکہ ابتدائی مرحلے کے لیے 15 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔دوسری جانب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسکیم کے دوسرے مرحلے کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ اب طلبہ 20 مارچ تک اپنی درخواستیں آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے درخواستیں صرف آن لائن پورٹل کے ذریعے ہی قبول کی جائیں گی۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…