جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

پیٹرولیم ڈیلرز کا ملک بھر کے پیٹرول پمپس 27مارچ سے بند کرنے کا اعلان

datetime 13  مارچ‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری نہ ملنے پر 27مارچ سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا بڑا اعلان کر دیا ۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں عبدالسمیع خان، امیر خان محسود اور طارق حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے صرف آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا ہے جبکہ ڈیلرز کے مارجن کو نظر انداز کیا گیا۔ صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سندھ، امیر خان محسود کا کہنا تھا کہ اگر ڈیلرز کے مارجن میں فوری اضافہ نہ کیا گیا تو 26 مارچ کی رات سے ہی سپلائی روک دی جائے گی، کیونکہ ہم نقصان میں کاروبار جاری نہیں رکھ سکتے۔رہنما عبدالسمیع خان نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اب حکومت سے صرف شرافت سے بات نہیں ہوگی بلکہ ڈیلرز مزاحمت کریں گے، پیٹرولیم لیوی اور قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام اور ڈیلرز دونوں کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

پریس کانفرنس میں انکشاف کیا گیا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل پر کیپنگ لگا دی ہے جس کی وجہ سے ڈیلرز کو پیٹرول اور ڈیزل نہیں مل رہا اور پمپس ڈرائی ہو کر بند ہو رہے ہیں۔ امیر خان محسود نے خدشہ ظاہر کیا کہ حکومت آج رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 50 روپے تک کا بڑا اضافہ کر سکتی ہے، جس سے بحران مزید سنگین ہونے کا خطرہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…