جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

بجلی صارفین کے لیے نیا ضابطہ کار جاری، اہم تفصیلات سامنے آگئیں‌

datetime 13  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے بجلی کے صارفین کی شکایات کے مؤثر حل کے لیے ایک نیا نظام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو اس حوالے سے واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔پاور ڈویژن کے مطابق وزیر توانائی نے ناقص کارکردگی دکھانے والے ڈسکوز افسران کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہر ماہ مختلف سب ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور بہترین و کمزور کارکردگی والے دفاتر کی نشاندہی کی جائے گی۔

حکام کے مطابق 118 سمارٹ کال سینٹر کو صارفین کے لیے ون ونڈو سہولت کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے تاکہ بجلی سے متعلق شکایات ایک ہی پلیٹ فارم پر درج اور حل کی جا سکیں۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران 118 ہیلپ لائن پر 20 لاکھ سے زیادہ کالز موصول ہوئیں، جن میں سے 96 فیصد سے زائد شکایات کو کامیابی سے نمٹا دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اس مدت میں صارفین کی جانب سے مجموعی طور پر 24 لاکھ سے زائد شکایات درج کی گئیں، جن میں سے تقریباً 99.49 فیصد مسائل حل کر دیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ شکایات لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں سامنے آئیں جہاں 10 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے 60 لاکھ سے زیادہ شکایات کا ازالہ کیا۔ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کی کارکردگی بھی 99 فیصد سے زیادہ رہی۔

پاور ڈویژن کے مطابق اویس لغاری نے تمام ڈسکوز کو ہدایت دی ہے کہ وہ 118 سروس کو عوامی سطح پر فعال کریں۔ اس کے ساتھ ہی پیسکو، سیپکو، حیسکو اور کیسکو کی جانب سے شکایات کم درج ہونے پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں اور انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ صارفین کے لیے 118 سروس جلد متعارف کرائی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…