منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

datetime 12  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت کی جانب سے اخراجات میں کمی کی پالیسی کے تحت پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت اب پاسپورٹ دفاتر ہفتے میں چار دن کام کریں گے۔جاری کردہ سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ پاسپورٹ دفاتر پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے جبکہ باقی دنوں میں دفاتر بند رہیں گے۔ تاہم وہ ریجنل پاسپورٹ دفاتر جو 24 گھنٹے خدمات فراہم کرتے ہیں، اپنے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔سرکلر کے مطابق اسلام آباد کے آسان خدمت سینٹر میں بھی پہلے کی طرح شفٹ سسٹم برقرار رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

یہ نیا شیڈول ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی منظوری کے بعد نافذ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت دیگر شعبوں میں بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں تعلیمی اداروں کو 16 سے 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ سرکاری اور نجی دفاتر کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ مزید برآں سرکاری افسران کے لیے فراہم کیے جانے والے ایندھن کے استعمال میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…