منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

مشرق وسطی میں کشیدگی، سرکاری ملکیت میں موجود پیٹرول اور ڈیزل کے ذخیرے کی تفصیل سامنے آ گئی

datetime 12  مارچ‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)مشرق وسطی کی ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جنگ جاری ہے

اور اس صورتحال میں پاکستان کی حکومت کی ملکیت میں موجود ڈیزل اور پیٹرول کے ذخیرے کی تفصیل منظرعام پر آگئی ہے ۔پاکستان سٹیٹ آئل کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول اورڈیزل کا20دن سے زیادہ کا ذخیرہ موجود ہے،نجی تیل کمپنیز کے پاس پیٹرول اور ڈیزل کااسٹاک اس کے علاوہ ہے،ڈیزل کی 80 فیصد ضرورت مقامی ریفائنریز کی پیداوار سے پوری کی جاتی ہے،عمان سے رواں ماہ کیلئے پیٹرول کے دو کارگو خریدے جا چکے ہیں جو شیڈول کے مطابق آئیں گے۔حکومتی معاونت سے سعودیہ آرامکو سے بھی پیٹرول کا کارگو حاصل کر لیا گیا ہے،پیٹرول کا ایک اور جہاز اپریل کے پہلے ہفتے کیلئے خریدا جا چکا ہے،ڈیمانڈ اور سپلائی کے مطابق کارگوز کی تعداد کا فیصلہ کیا جائے گا،

دس مارچ کو کھولے گئے ٹینڈر پر 25 اپریل کو پیٹرول کا دوسرا کارگو مل جائے گا، مختلف ٹینڈرز پر بولیاں 13 مارچ تک کارآمد ہوں گی ،اپریل کیلئے پیٹرول کا ایک اور ٹینڈر 16 مارچ کو کھلے گا۔آبنائے ہرمز کی بندش تیار مصنوعات اور مقامی ریفائنریز کی پیداوار دونوں کیلئے خطرہ ہے،آبنائے ہرمز کی صورتحال کے باعث کویت پیٹرولیم سے دو تیارکارگوز پاکستان نہ پہنچ سکے،آنیوالے زرعی سیزن اور اسٹریٹجک اسٹاک جمع کرنے کیلئے متبادل ذرائع آپشن پر بھی نظر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…