بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

کیا رواں ہفتے پیٹرول کی قیمت میں 73 روپے اضافہ ہونے جا رہا ہے؟اوگرا نے بتا دیا

datetime 11  مارچ‬‮  2026 |
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے

جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 73 روپے سے زائد اضافہ کر کے اسے تقریباً 394 روپے فی لیٹر تک پہنچایا جا رہا ہے۔اوگرا کے ترجمان کے مطابق ایسی کوئی سمری تیار نہیں کی گئی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 73.40 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 84.95 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہو، اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی تجویز وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کی گئی ہے۔ادارے نے واضح کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے میں زیر گردش یہ اطلاعات مکمل طور پر غلط ہیں۔ ترجمان نے عوام سے درخواست کی کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں کیونکہ اس قسم کی افواہیں عوام میں بے چینی اور اضطراب پیدا کرنے کا سبب بنتی ہیں۔

یہ وضاحت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اپنی پیٹرولیم ضروریات کا تقریباً 60 فیصد حصہ درآمدات کے ذریعے پورا کرتا ہے، اس لیے عالمی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیاں براہِ راست مقامی قیمتوں کو متاثر کرتی ہیں۔

گزشتہ جمعہ کو حکومت نے عالمی منڈی کے دباؤ کے پیش نظر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 55 روپے کا نمایاں اضافہ کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 321.17 روپے جبکہ ڈیزل 335.86 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی۔

حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ایک طے شدہ سرکاری طریقہ کار کے مطابق کیا جاتا ہے اور اس حوالے سے کسی بھی فیصلے کا اعلان صرف سرکاری ذرائع کے ذریعے ہی کیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…