منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

سرکاری ملازمین کوعید سے پہلے تنخواہ دینے کا فیصلہ

datetime 10  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)عید الفطر سے قبل سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے، کیونکہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کی حکومتوں نے ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن عید سے پہلے ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ان کی تنخواہیں اور پنشن 16 مارچ تک ادا کر دی جائیں گی تاکہ وہ عید کی تیاریوں کے لیے بروقت مالی سہولت حاصل کر سکیں۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی عید الفطر کے پیش نظر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ریلیف دینے کے لیے تنخواہوں اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کا اعلان کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے محکمہ خزانہ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ 16 مارچ کو ادا کی جائے گی تاکہ وہ عید کی خریداری اور دیگر اخراجات بآسانی پورے کر سکیں۔

حکومت کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پنشنرز کو بھی اسی تاریخ یعنی 16 مارچ کو پنشن جاری کر دی جائے گی، تاکہ ریٹائرڈ افراد کو بھی عید سے قبل مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…