ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

ڈیزل ، پٹرول قیمتوں میں 55،55روپے فی لٹر اضافے کا اعلان ،اطلاق ہوگیا

datetime 7  مارچ‬‮  2026 |
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 55، 55 روپے کے اضافے کا اعلان کردیا،

اضافے کے بعد پیٹرل کی نئی قیمت 321روپے 17پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 335روپے 86پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگیاہے جبکہ اب ہر ہفتے قیمتیں تبدیل ہوگی۔جمعہ کونائب وزیراعظم نے وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم مصنوعات کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں کشیدگی کے بعد دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50فیصد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ وزیراعظم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں تاکہ عوام پر بوجھ نہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کم سے کم بوجھ ڈالنے کیلئے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دی جس کی سربراہی میں کررہا ہوں اور اس حوالے سے ہم ہر روز عالمی مارکیٹ کی قیمتوں پر غور بھی کررہے ہیں۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ کشیدگی کے حوالے سے ہم مسلسل رابطے میں ہیں، میں وزرائے خارجہ، وزیراعظم سربراہان مملکت اور فیلڈ مارشل فوجی قیادتوں سے رابطے میں ہیں تاکہ مسائل کا حل نکل سکے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم نے جو کمیٹی تشکیل دی وہ پانچ روز سے کام کررہی ہے اور عالمی سطح پر بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خطیر اضافہ ہورہا ہے اور اس حوالے سے ہماری روزانہ میٹنگ ہورہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہماری میٹنگ میں پیٹرولیم، اسٹیٹ بینک سمیت دیگر اداروں کے نمائندے بھی ہوتے ہیں، توانائی کا براہ راست تعلق پاکستانی معیشت سے ہے جس کو ہم دیکھ رہے ہیں، کامرس وزیر بھی امپورٹ ایکسپورٹ پر پڑنے والے اثرات کو بھی دیکھ رہے ہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم اس وقت مستحکم پوزیشن میں ہیں اور پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کی بھی اچھی تعداد ہے تاہم اگر یہ سلسلہ زیادہ چلا تو صورت حال تبدیل ہوسکتی ہے، صورت حال کو دیکھتے ہوئے حکومت مزید فیصلے بھی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی کمیٹی اگلے دو روز میں وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکریٹریز کے ساتھ بھی ملاقات کرے گی اور حالات کا جائزہ لیا جائے گا اور ہم صوبوں کو ریلیف دیں گے۔وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ اس مشکل مرحلے میں وزیراعظم، ڈپٹی وزیراعظم نے رہنمائی کی جس پر شکر گزار ہوں، ہم آج غیر معمولی حالات سے گزر رہے ہیں، ہمسائے ملک میں لگنے والی آگ نے پورے خطے کو لپیٹ میں لے لیا، بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ یہ بحران کتنے عرصے تک رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی مسلسل نگرانی اور توجہ کی وجہ سے ہم نے ذخائر کو محفوظ کرلیا تھا، چونکہ اختتام کی کوئی تاریخ نہیں تو ہمیں ایک قوم بنکر آگے چلنا ہے اور ذخائر کو بچانا ہے۔علی پرویز ملک نے کہا کہ پچھلے ایک ماہ کا سائیکل دیکھیں تو پیٹرولیم کی طلب کے حوالے سے آخری میٹنگ ایک ماہ قبل ہوئی، ناجائز منافع خوری اور پیٹرول پمپ بند کرنے پر وزیراعظم نے سخت نوٹس لے کر چیف سیکریٹریز کو ایکشن کی ہدایت کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بہت سا توانائی کا حصہ آبنائے ہرمز سے آتا ہے، جس کی بندش کی وجہ سے اب ہم نے سعودی عرب سے رابطہ کیا، ہمارے دو جہاز روانہ ہوچکے ہیں جو کروڈ آئل لے کر آئیں گے اور ہم بحران سے بچنے کیلیے اقدامات کریں گے۔وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ یہ بھی بات ہوئی ہے کہ وہ اپنا بڑا جہاز سمندر میں کھڑا کردیں گے اور ہمارے پی این ایس سی کے جہاز پیٹرولیم مصنوعات کو بھرسکیں گے، یکم مارچ کو جب ہم نے پیٹرولیم مصنوعات کو ریوائس کیا اس وقت عالمی مارکیٹ میں 78ڈالر فی بیرل اور ڈیزل کی قیمت میں 88ڈالر فی بیرل ہے جبکہ 108ڈالر فی بیرل جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 150ڈالر فی بیرل سے زائد اضافہ ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں زراعات، پبلک ٹرانسپورٹ وغیرہ کو دیکھتے ہوئے لیوی کی ڈیوٹی 55 روپے بڑھائی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…