جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

سائبر سیکیورٹی میں بڑی کامیابی، بھارت ،اسرائیلی سائبر حملوں کا توڑ تیار

datetime 6  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے بھارت اور اسرائیل کے ممکنہ سائبر حملوں اور ہیکنگ کی روک تھام کیلئے مقامی سطح پر ای ڈی آر سسٹم تیار کر لیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جدید ترین اینٹی وائرس اور سائبر سیکیورٹی سافٹ ویئر تمام سرکاری کمپیوٹرز پر انسٹال کر دیا گیا ہے۔ اس سسٹم کو چلانے اور اس کی نگرانی کی ذمہ داری نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کو سونپی گئی ہے۔ای ڈی آر سسٹم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ ڈیوائسز، کمپیوٹرز، سرورز اور موبائل فونز کی مسلسل نگرانی کرتا ہے اور انہیں ہر قسم کے سائبر خطرات سے محفوظ رکھتا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ سسٹم جدید سائبر حملوں، میل ویئر اور رینسم ویئر کو بروقت شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ مشکوک ڈیجیٹل سرگرمیوں کی فوری تحقیقات کرتا ہے اور کسی بھی حملے کی صورت میں خودکار طریقے سے ردعمل فراہم کرتا ہے، اس کا بنیادی مقصد سرکاری ڈیٹا کی چوری کو روکنا اور حساس ڈیوائسز کو ہیکنگ سے بچانا ہے۔ماہرین کے مطابق سسٹم کی تنصیب سے پاکستان کے سرکاری مواصلاتی ڈھانچے پر دشمن ممالک کے سائبر حملوں کے خطرات میں نمایاں کمی آئے گی اور ملکی ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…