جمعہ‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2026 

پیر سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند ہوجائیں گے

datetime 6  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جلد بحال نہ کی گئی تو پیر سے ملک کے

مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپس بند ہونا شروع ہو سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپلائی میں نمایاں کمی آ چکی ہے جس کے باعث صورتحال سنگین ہو سکتی ہے۔مرکزی سیکرٹری جنرل چوہدری عرفان الٰہی کے مطابق اس وقت ملک بھر میں پیٹرول کی سپلائی تقریباً 50 فیصد تک کم ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل کی فراہمی معمول کے مقابلے میں صرف 20 فیصد رہ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ٹرانسپورٹ کا شعبہ شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

لاہور کے صدر جہانزیب ملک اور وسطی پنجاب کے صدر نعمان مجید نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریٹیل آؤٹ لیٹس کو پیٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معائنے کے نام پر سپلائی ڈپوز کے بجائے پیٹرول پمپس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کا الزام تھا کہ بعض نجی کمپنیوں نے پیٹرولیم مصنوعات کو ذخیرہ کرنا شروع کر دیا ہے جس سے مصنوعی قلت پیدا ہو رہی ہے۔

ادھر آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے ایک روز قبل وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر آگاہ کیا تھا کہ محدود سپلائی کے باعث وہ صارفین کی ضروریات پوری کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔

دوسری جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ڈیلرز کے مؤقف سے اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے۔ ادارے کے مطابق قبل از وقت درآمدات کی بدولت پاکستان کے پاس تقریباً 28 دن کی کھپت کے لیے پیٹرول دستیاب ہے، اس لیے عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…